رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو کی عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد

114

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ رومانیہ کے سفیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنی اور دارالحکومت اسلام آباد میں موجود رومانیہ سفارت خانے کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ایک عقیدت، قربانی اور سخاوت جیسے اعلیٰ اقدار پر غور کرنے کا موقع ہے۔

یہ خوشی کا تہوار ہے جو خاندانوں اور مختلف طبقوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہےجس میں مہربانی کرنے، کھانا بانٹنے اور اتحاد کے جذبوں کو فروغ دینے جیسے فرائض سر انجام دئیے جاتے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ ہم عید منانے والے تمام مسلمانوں کے ساتھ ان قیمتی لمحات کو سراہتے ہیں اور ان کے لئے خوشیوں اور سکون بھری عید کی دعا کرتے ہیں جو آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لے کر آئے۔