34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے

- Advertisement -

ویٹی کن ۔21اپریل (اے پی پی):رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔رائٹرز کے مطابق ویٹیکن نے پیر کو ایک وڈیو بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں ،ان کی عمر 88 سال تھی اور وہ حال ہی میں شدید نمونیا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد وہ صحتیاب ہو گئے تھے۔

کارڈینل کیون فیرل نے ان کی موت کا اعلان کیا جس پر ہم غمزدہ ہیں ۔بشپ آف روم پوپ فرانسس جارج ماریو برگوگلیو کو 13 مارچ 2013 کو پوپ منتخب کیا گیا تھا۔پوپ فرانسس ایک صدی سے زائد عرصے میں پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ویٹیکن سے باہر دفن کیا جائے گا۔انہیں سینٹ میری میجر کے باسیلیکا میں سپرد خاک کیا جائے گا جو روم کے چار بڑے باسیلیکا میں سے ایک ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں