رونالڈو 12 سیزن میں 20 یا اس سے زائد گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے

82
رونالڈو 12 سیزن میں 20 یا اس سے زائد گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے
رونالڈو 12 سیزن میں 20 یا اس سے زائد گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے

روم۔3مارچ (اے پی پی):نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ گزشتہ 12 سیزن میں 20 یا اس سے زائد گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔

اٹالین فٹ بال لیگ میں یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اب تک 21 میچز کھیل کر 20 گول سکور کر چکے ہیں۔سپیزیا کے خلاف انہوں نے سیزن کا 20 واں گول کیا،

اس طرح وہ گزشتہ 12 سیزن میں 20 یا اس سے زیادہ گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔