روندرا جدیجہ منفرد ریکارڈ کے مالک بن گئے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز پا لیا

211

چنائی ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) بھارت کے آل راﺅنڈر روندرا جدیجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ایک ٹیسٹ میچ میں ففٹی، 10 وکٹیں اور 4 کیچز تھامنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے، جدیجہ نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ جدیجہ کیلئے کامیاب ترین رہا جس میں انہوں نے نہ صرف کیریئر بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی بلکہ میچ کے دوران ففٹی اور چار کیچز تھام کر نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔