روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ترجمان

153
روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ترجمان

لاہور۔8مئی (اے پی پی):روٹی و نان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ،مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق نان کی قیمت 25 روپے ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ،ضلعی انتظامیہ نے نان کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی

،روٹی کی قیمت 16، نان کی 20 روپے ہی ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے متعدد دور ہوئے ہیں،آٹے کی قیمت کے مطابق روٹی اور نان کی قیمت مقررکرنے پر بات چیت ہوئی ہے لیکن روٹی یا نان کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی پر اتفاق نہیں ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تندور مالکان کسی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں جبکہ روٹی و نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرعام آدمی تک ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔