37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںروڈ ٹو مکہ حج آپریشن، اسلام آباد سے پی آئی اے کی...

روڈ ٹو مکہ حج آپریشن، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی پرواز6 جون کو علی الصبح پہلی اڑان بھرے گی، ایوی ایشن حکام

- Advertisement -

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ایوی ایشن ڈویژن کے حکام نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ 2022 حج آپریشن عملی طور پر اتوار کو رات گئے شروع ہورہا ہے، روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی پرواز6 جون کو علی الصبح ساڑھے تین بجے اڑان بھرے گی،

اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز کل (پیر کو )رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو گی ۔ ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملتان سے پہلی حج پرواز ایئر بلیو6 جون کو شام ساڑھے چاربجے مدینہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز ایئر بلیو6 جون کو رات ایک بجکر 55منٹ پر حجاج کو لے کر مدینہ کے لئے روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

فیصل آباد ایئرپورٹ سے حج فلائیٹس آپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی جبکہ پشاور سے تمام سپیشل اور گورنمنٹ حج فلائیٹس کو اسلام آباد ائرپورٹ سے روانہ کیا جائے گا جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ترجمان پی آئی اے کی طرف سے حج آپریشن کے سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پہلی پرواز6 جون کو 329 مسافروں کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔ پی آئی اے سرکاری حج سکیم کے تحت 15 ہزار عازمین حج کو لے کر جائے گی جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے تحت 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔

قبل از حج کی پروازیں6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی جبکہ بعد از حج پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی یہ آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے کا کل حج آپریشن331 پروازوں پر مشتمل ہوگا ،

تمام پروازیں5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی ، لاہور ، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔ وزیر ہوابازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=310644

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں