روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

199

دھرم شالا۔22اکتوبر (اے پی پی):بھارتی کپتان اور سٹار بیٹر روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین بیٹر برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح روہت شرما ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں،

انہوں نے اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں 46 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، روہت شرما نے اب تک 256 میچز میں 10423 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 31 شاندار سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ برائن لارا نے 299 میچز میں 10405 رنز بنا رکھے تھے، ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 463 میچز کھیل کر 18426 رنز بنائے۔