روہت شرما نے کینگروز کے خلاف تیز ترین 2 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

121

لندن ۔ 9 جون (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے اتوار کو ورلڈ کپ میں کینگروز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 57 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 37 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کا آسٹریلیا کے خلاف تیز ترین 2 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹنڈولکر نے 40 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف باہمی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 2 ہزار پلس رنز بنانے والے بھارت کے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بلے باز ہیں، ٹنڈولکر نے 3077، ڈیسمونڈ ہائنز نے 2262، ویون رچرڈز نے 2187 اور روہت شرما نے 2037 رنز بنا رکھے ہیں۔