کولمبو۔12ستمبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے بھارت کے چھٹے اور دنیا کے 15ویں بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے 241 ون ڈے اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
انہوں نے یہ اعزاز منگل کو کولمبو میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 53 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ روہت شرما سے قبل بھارت کی طرف سے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، سارو گنگولی، راہول ڈریوڈ اور ایم ایس دھونی بھی ون ڈے میں دس ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں
،روہت شرما نے اب تک 248میچز میں مجموعی طور پر 10031رنز بنا ئے ہیں جن میں 30شاندار سنچریاں اور 51نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہیں ون ڈے انٹرنیشنل میں انفرادی طور پر264رنز کی ریکارڈساز اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے،
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 542 اننگز میں 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔