استنبول ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) امریکا کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے میانمارکی رہنما آنگ سان سوچی کو دیا گیا ” فریڈم آف آکسفورڈ” کا خطاب واپس لے لیا۔ ترکی کے نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے میانمارکی رہنما آنگ سان سوچی کو دیا جانے والا "فریڈم آف آکسفورڈ” کا خطاب روہنگیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر اور قتل عام پر ان کی وجہ سے واپس لے لیا ہے۔ آنگ سان سوچی کو یہ خطاب 1997ءمیں میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے لئے کی جانے والی جدوجہد کے اعتراف پر پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ سٹی کونسل لیڈر باب پرائس نے مذکورہ خطاب سوچی سے واپس لینے کی تصدیق کی ہے۔