23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمر کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں کے...

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمر کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں، طاقتور فوج کو سیاست سے نکال باہر کیا جانا چاہئے، اقوام متحدہ

- Advertisement -

نیویارک/یگون ۔ 18ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمر کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں اورطاقتور فوج کو سیاست سے نکال باہر کیا جانا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے میانمار کے صوبہ رخائن میں روہنگیا مسلمانوںپر ڈھائے جانے والے مظالم پر حتمی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں کے خلاف روہنگیا باشندوں کے قتل عام پر نسل کشی کے مقدمات چلائے جائیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ تفتیش کاروں نے اپنی رپورٹ میں میانمار میں روہنگیا مسلم کمیونٹی پر ڈھائے گئے مظالم سے نمٹنے کےلئے اقوام متحدہ کے رد عمل پر بھی شدید تنقید کی ہے۔432 صفحات پر مشتمل یہ حتمی رپورٹ منگل کو جاری کی گئی جبکہ اس کا خلاصہ 3 ہفتے قبل جاری کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں میانمار کی فوج کے اعلی افسران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کہا گیا ہے کہ فوجی جرنیلوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کی جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں