- Advertisement -
واشنگٹن۔ 25 ستمبر (اے پی پی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضے کی وباءپھوٹنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین کو عارضی کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد پر عارضی خیموں سے بنائے گئے کل 68 کیمپ ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان کیمپوں میں خوراک، ادویات اور صاف پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق صاف پینے کے پانی عدم دستیابی سے ہی ہیضے کی وبا پھوٹتی ہے۔ طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز پہلے ہی ایسا انتباہ جاری کر چکی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71044
- Advertisement -