روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی ان کی اعلانیہ رضامندی سے ہونی چاہئے، اقوام متحدہ

65

اقوام متحدہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ میانمار میں وسیع پیمانے پر منظم تشدد سے مجبوراً بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کے اعلانیہ رضامندی پر ہونی چاہئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزیں کا یہ مطالبہ روہنگیا پناہ گزینوں کی باعزت وطن واپسی کے لئے اصل جگہوں میں سازگار، پائیدار اور پرسکون ماحول نہیں ہونے کے خدشات کے درمیان آیا ہے۔