روہڑی میں پاکستان کے سب سے بڑے جلوسوں میں سے ایک میں شرکت کی سعادت حاصل کی ہے،محسن نقوی

43
روہڑی میں پاکستان کے سب سے بڑے جلوسوں میں سے ایک میں شرکت کی سعادت حاصل کی ہے،محسن نقوی

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہر روہڑی میں پاکستان کے سب سے بڑے جلوسوں میں سے ایک میں شرکت کی سعادت حاصل کی ہے، ہمارے سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ ملک بھر میں تمام مجالس اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں-

وزیر داخلہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ملک بھر میں 9 ویں محرم کے موقع پرکل 2,763 جلوس اور 7,598 مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے – پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں 9 محرم کے کل 2,763 جلوس اور 7,598 مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ کے شہر روہڑی میں پاکستان کے سب سے بڑے جلوسوں میں سے ایک جلوس میں شرکت کی مجھے سعادت حاصل ہوئی ہے۔ ہماری سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ تمام مجالسِ ، جلوسوں کے پرامن اور پر سکون ماحول میں انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔