سرینگر ۔ 25 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندوﺅں کے مذہبی رہنما ایس روی شنکر کے حالیہ بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری کون سی اور کس سے آزادی چاہتے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ روی شنکر نے اپنے غیر حقیقت پسندانہ بیان کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کے بارے میں غلط تاثر پھلانے کی دانستہ کوشش کی ہے ۔ حریت ترجمان نے کہا کہ ہندو رہنما کا بیان انکی ذہنی پستی کا عکاس ہے