26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںروی پہوجہ کی 78ویں یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان کےعوام کو...

روی پہوجہ کی 78ویں یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان کےعوام کو مبارکباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 13 اگست (اے پی پی):اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی روی پہوجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غیورعوام جشن آزادی بھر پور انداز میں منائے گی، 78ویں یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان کےعوام کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی روی پہوجہ نے کہا کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کے لئے ہماری آباواجداد نے بے پناہ قربانیاں دی ہے

اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، بلوچستان کے محب وطن پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اگر پاکستان پر کسی قسم کا جنگ مسلط کیا گیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دے گی ،انہوں نے78 ویں یوم آزادی بلو چستان کے موقع پر عوام کو مبارک پیش کی اور کہا کہ پرامن بلوچستان پاکستان کی تر قی اور خو شحالی کی ضمانت ہے بلو چستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں