رِنگ آف پاکستان کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انٹر نیشنل ریسلرز کی پاکستان آمد

205

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):رنگ آف پاکستان کے تحت کھیلوں کے فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ۔ ان ریسلرز میں بادشاہ پہلوان خان ، ٹینی آئرن ، آڈم فلکس ، عمالی ڈیپ اور ماریہ مئے شامل ہیں ۔انٹر نیشنل ریسلرز ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔

مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات ان کا بھر پور استقبال کریں گیں ۔ریسلرز ڈی ایچ اے میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گے ۔ ریسلرز نومبر میں ہونے والے رِنگ آف پاکستان کے باقاعدہ مقابلوں میں شرکت کریں گے جو ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کئے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے شہرت یافتہ ریسلرز بھی حصہ لیں گے۔

انٹرنیشنل ریسلرز سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجن پور کا دورہ بھی کرینگے اور وہاں کے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرینگے۔علاوہ ازیں 6 اکتوبر کو انٹر نیشنل ریسلرز، وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرینگے جس میں پاکستان میں انکی آمد اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رِنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گیں