رڑوالہ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

73
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

نوشہرہ ورکاں ۔ 08 فروری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق محلہ رڑوالہ کا رہائشی سیف اللہ اپنی بیوی اور بہن کے ساتھ فوتیدگی سے واپس نوشہرہ ورکاں آ رہے تھے کہ چونگی نمبر 6محلہ رڑوالہ کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیو جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔

ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں 55سالہ سلمیٰ بی بی جاں بحق جبکہ سیف اللہ اور اسکی بیوی ریحانہ شدیدزخمی ہوگئے۔