24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںرکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والا ملزم گرفتار

رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والا ملزم گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 30 اپریل (اے پی پی):تھانہ قادر پور راں پولیس نےرکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز تھانہ قادر پورراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ رکشہ اسٹینڈ قادرپورراں پر ایک شخص رکشہ ڈرائیوروں سے زبردستی اڈا ٹیکس کے نام پر بھتہ وصول کر رہا ہے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ قادرپورراں محمد علی یزدانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔گرفتار شخص کی شناخت ملزم محمد ندیم ولد مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزم محمد ندیم کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی وصول کئے گئے سینکڑوں روپے برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں