31.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںرکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی آرمی پبلک سکول...

رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی آرمی پبلک سکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) کی بس پر ہونے والے بزدلانہ اور سفاک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے جاری کردہ بیان میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہاکہ یہ حملہ نہ صرف معصوم بچوں پر بزدلانہ وار ہے بلکہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے،دشمن کی پراکسیز ہماری بہادر افواج کا سامنا نہیں کرسکتیں تو وہ ایسے آسان اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی شکست خوردگی ظاہر کر رہے ہیں۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ایسےبزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم متحد ہیں،ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہرشہادت کا بدلہ لیا جائے گا اور دشمن کی ایما پر معصوم لوگوں کا خون بہانے والوں کو ان کے گھناؤنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں