کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے خضدار میں سکول بس پر ہونے والےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سکول بس پر حملہ سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعہ ہےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا اور تعلیم کے فروغ کو روکنا ہے،
جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان معصوم بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہےاور ایسی کارروائیاں ہماری قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے ہم ان ناسوروں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599614