- Advertisement -
کوئٹہ۔ 15 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات صوبے کے امن و امان کو متاثر کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں جنہیں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کا قیام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ حکومت صوبے میں امن و سلامتی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس جدوجہد میں عوام کی شمولیت اور تعاون بے حد اہم اور ضروری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597532
- Advertisement -