27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںرکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پبلک ویلفیئر کلب پسنی...

رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پبلک ویلفیئر کلب پسنی کے تزئین و آرائش شدہ ہال کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پبلک ویلفیئر کلب پسنی کے تزئین و آرائش شدہ ہال کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، ایس ڈی او ہربن زوہیر اکرم، ماہیگیر رہنما عزیز اسماعیل، ادبی تنظیم ”ازم آزمان” کے صدر میر کمبر کلمتی

حیوانات آفیسر ڈاکٹر الہی بخش، وائس چیئرمین فہیم علی جوہر سمیت علاقے کے معززین، ادیب، سماجی کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔واضح رہے کہ پبلک ویلفیئر کلب پسنی ہال گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار تھا جس کی بحالی اور تعمیر نو عوامی مطالبے پر عمل میں لائی گئی یہ ہال عوامی ملکیت ہے، جو مختلف سماجی، ثقافتی، ادبی اور فلاحی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589942

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں