اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کو وزارت قانون و انصاف کا مشیر مقرر کر دیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک قانون کے شعبہ میں ایک جانی پہچانی اور دیانتدار شخصیت کے حامل ہیں ،
ان کا وزارت قانون و انصاف میں بطور مشیر تقرر کیا جاتا ہے، رولز آف بزنس 1973 کے رول 5 (8) کے تحت بیرسٹر عقیل ملک وزارت قانون و انصاف کی طرف سے تفویض کئے گئے فرائض سرانجام دیں گے۔