اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک میں بدامنی پھیلانے، شہروں کو لاک ڈاﺅن کرنے اور قومی اداروں پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے گی، جمعے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی پی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک میں بدامنی پھیلانے، شہروں کو لاک ڈاﺅن کرنے اور قومی اداروں پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے گی، جمعے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دارالحکومت اسلام آباد کے لاک ڈاﺅن کے منصوبے کے دوران اپنی تقاریر میں اپنے کارکنوں اور حمایتیوں کو تشدد، انارکی اور اداروں پر حملہ آورہونے کے لیے اکساتے رہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں احتجاج اور افراتفری کی سیاست کر رہی ہے جسے قوم نے مسترد کر دیا ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں بھی کمی آ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہی ہے، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پر تشدد کاروائیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پش اپس میں ملکی سیاست کے لیے کچھ بھی نہیں اور نہ ہی وہ کچھ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیرون ملک کاروبار کے حوالے سے ایسے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتی ہے جن کی کوئی حقیقت ہی نہیں







