راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ضلع راولپنڈی میں ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا۔صحت ہفتہ 20 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔
اس دوران شہریوں کو بیماریوں کی تشخیص اور صحت مند زندگی کی عادت اپنانے کی ترغیب کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔ضلع بھر میں تمام سرکاری تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اور دیہی مراکز، بنیادی مراکز صحت میں اسکریننگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ہفتہ صحت کے انعقاد کے بارے آگاہی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ہفتہ صحت میں ٹائپ 1 ذیابیطس سے متاثرہ بچوں کو انسولین کی مفت فراہمی کے لیے رجسٹریشن کی جا بھی کی جارہی ہے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ذیابیطس سے متاثرہ بچوں کیلئے مفت انسولین انکے گھروں میں پہنچائی جائے گی۔