اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو لانے میں ناکام ہو گئے، گذشتہ روز ان کے یوم تشکر کے جلسے میں چند ہزار لوگ ہی موجود تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آج شاہ …
رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو لانے میں ناکام ہو گئے، گذشتہ روز ان کے یوم تشکر کے جلسے میں چند ہزار لوگ ہی موجود تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کی کال پر باہر بھی نہیں نکلتے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کل کی تقریر میں کچھ بھی نیا نہیں تھا، وہ انہیں پرانی باتوں کو ہی بار بار دہرا رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کیا ہے کیونکہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہیں جبکہ عمران خان آج بھی ایپیکس کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے،اسی لیے حکومت نے عمران خان کی دارالحکومت اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے کی کال پر اپنی ذمہ داری پوری کی اور اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔








