13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںرکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ...

رکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور ڈویژن) کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور ڈویژن) کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے وزارت توانائی اور اس سے منسلک محکموں کی تمام بجٹ تجاویز کی توثیق کی۔کمیٹی نے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کو ہدایت کی کہ نئے منصوبے شروع کرنے سے پہلے جاری تمام منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائے ۔کمیٹی نے لیسکو کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی چوری پر قابو پانے کے لیے محکمانہ کارروائی کرنے اور اپنے احتسابی نظام کو مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ کمیٹی نے ضلع قصور میں بجلی صارفین پر چوری کے شبہ میں 78 لاکھ اضافی یونٹ لگانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایم این اے رانا محمد حیات خان کی سربراہی میں چار رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی، ذیلی کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ قبل ازیں سیکرٹری وزارت انرجی (پاور ڈویژن ) نے کمیٹی کو موجودہ حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں کو کم کرنے اور لائن لاسز پر قابو پانے کے لیے جاری کوششوں اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایم این اے شیخ آفتاب احمد، ایم این اے چودھری نصیر احمد عباس،ایم این اے رانا محمد حیات خان، ایم این اے ملک انور تاج، ایم این اے شیر علی ارباب،ایم این اے سید واسین حسین، ایم این اے حاجی امتیاز احمد چوہدری، ایم این اے علی افضل ساہی جبکہ ایم این اے سید مصطفی کمال نے (ویڈیو لنک کے ذریعے) شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566694

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں