رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پیر کو رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹریٹجک تجارتی پالیسی فریم ورک، ایران کے ساتھ کینو کی برآمدات کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت اور قدرتی وسائل و قیمتی پتھروں سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹس پر غور کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پیر کو رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹریٹجک تجارتی پالیسی فریم ورک، ایران کے ساتھ کینو کی برآمدات کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت اور قدرتی وسائل و قیمتی پتھروں سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹس پر غور کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے صورتحال سے اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر بحث اور فیصلہ سازی کے لئے وزیر تجارت، سیکرٹری اور متعلقہ حکام کی موجودگی ضروری ہے۔ اس تناظر میں کمیٹی نے اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ آئندہ اجلاس کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔

اراکینِ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ قائمہ کمیٹی کا کردار پالیسی سازی میں اہمیت کا حامل ہے اور متعلقہ حکام کی بروقت شرکت سے پارلیمانی نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، شائستہ پرویز، فرحان چشتی، اسد عالم نیازی، رمیش کمار اور گل اصغر خان نے شرکت کی جبکہ وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، فنانس ڈویژن، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔