اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ نامزد کر دیا گیا ہے ‘مریم اورنگزیب (کل) منگل کو وزیر اطلاعات کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں مریم اورنگزیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان …
رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات (کل) عہدے کا حلف اٹھائیں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ نامزد کر دیا گیا ہے ‘مریم اورنگزیب (کل) منگل کو وزیر اطلاعات کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں مریم اورنگزیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی باصلاحیت ٹیم کی متحرک رکن ہیں ۔مریم اورنگزیب 2013 سے بحیثیتایم این اے خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔مریم اورنگزیب نے اپنی گریجوایشن فیڈرل گورنمنٹ کالج اسلام آباد سے‘قائداعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی اکنامکس‘کنگز کالج لندن سے ایم ایس سی انوائرمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہے ۔








