26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںرکن قومی اسمبلی ملک شفقت اعوان کی مقامی صحافی محمد عمران گورائیہ...

رکن قومی اسمبلی ملک شفقت اعوان کی مقامی صحافی محمد عمران گورائیہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت

- Advertisement -

سرگودھا۔ 17 مارچ (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی ملک شفقت اعوان نے مقامی صحافی محمد عمران گورائیہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔رکن قومی اسمبلی نے تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماں کے ہوتے ہوئے انسان اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے، اسی لئے جب کسی بچے کو چوٹ لگتی ہے تو وہ ماں کو ہی پکارتا ہے اللہ تعالیٰ نے ماں کو اس ہستی کی صورت میں عطا کیا ہے کہ وہ ہر بلا کو اپنی اولاد سے دور کرنے میں اپنی جاں کی پرواہ نہیں کرتی ماں انسان کی ہو یا جانور کی اپنے بچے کی خاطر وہ بڑی سے بڑی طاقت سے ٹکرا جاتی ہے۔

ملک شفقت اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران گورایہ کی والدہ سمیت جتنے بھی مسلمان دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان کی مغفرت فرمائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573401

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں