- Advertisement -
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے حلقےسریاب میں عید منائی اور حلقے کے عوام سے عید ملے۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق نوابزادہ جمال رئیسانی نے حلقے کے عوام سے عید ملے اور ان کے مسائل سنے۔
جمال خان رئیسانی نےحلقےکےعوام کو مسائل کےحل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سریاب سمیت پورے بلوچستان کے مسائل حل کرےگی، حلقے میں تعلیم کے فروغ،صحت کےمسائل حل کریں گے۔جمال خان رئیسانی نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں حلقے کے عوام کو بھی اعتمادمیں لوں گا، حلقےمیں ترقیاتی کاموں کی نگرانی عوام کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477384
- Advertisement -