کوئٹہ۔ 13 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کی خودمختاری اور حق دفاع کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاکہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلااشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کی خودمختاری اور حق دفاع کی صریح خلاف ورزی ہیں۔پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر موئثر اقدام کرے تاکہ خطے میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔