25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںرکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا پنجاب میں سیلاب کے...

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پنجاب میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا ایک واضح ثبوت ہے، جس نے ہمارے خطے کے عوام کو بڑے پیمانے پر خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کا دکھ ان کا ذاتی دکھ ہے اور بلوچستان کے عوام اپنے پنجاب کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ریسکیو اور ریلیف اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں ادارے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں، حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنایا جا سکے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پیارے وطن پاکستان اور ہماری قوم کو ہر خطرے اور نقصان سے محفوظ رکھے۔ آمین

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں