کوئٹہ۔ 01 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مستونگ میں سکول کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہاکہ دہشت گردوں کے معصوم بچوں پر حملے قابل شرم ہیں۔
معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے۔ سکول کے قریب حملہ نئی نسل کو تعلیم سے دور کرنےکی سازش ہے۔بلوچستان کے عوام نے دہشت گردوں کو مسترد کردیا ہے۔عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں ۔