کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سریاب روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی اور بزدلانہ عمل ہے۔ ایسے حملے نہ صرف معصوم جانیں لیتے ہیں بلکہ امن و ترقی کے عمل کو بھی سبوتاژ کرتے ہیں۔
"نوابزادہ جمال رئیسانی نے وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کے پیچھے کارفرما عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ شہدا کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔