رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

82
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

فیصل آباد۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں کنوینر کمیٹی/رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر کی زیرصدارت میں منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ترقیاتی پروگرامز جبکہ سی پی او کامران عادل نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کے آؤٹ سورسنگ پلان اور واسا کے میگا ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ممبران کمیٹی نے بہتر ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیا۔

انہوں نے محکمہ انہار کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ نہری پانی چوری کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واسا کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔کنوینر کمیٹی نے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے ضلع کو ترقیاتی لحاظ سے مثالی بنانا ہے۔

اس موقع پرسینیٹر طلال چوہدری،ایم پی اے جعفر علی ہوچہ،مسلم لیگی رہنما میاں محمد فاروق،نواب شیر وسیر،اجمل آصف،مہر حامد رشید،رضوان بٹ،میاں عرفان منان،شیخ اعجاز احمد،میاں طاہر جمیل،آزاد علی تبسم،عبدالرزاق ملک،رانا احسان افضل،فقیر حسین ڈوگر،رانا علی عباس،راجہ دانیال ودیگر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،ایف ڈی اے، واسا،پی ایچ اے سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔