رکن ممالک کے سربراہان نے سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، بھارت کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کو داخلی معاملہ قرار دینا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردوں کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے زریعے حل کرنا چاہتا ہے کیونکہ جنگ کسی مسلے کا حل نہیں۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر موثر انداز میں اٹھایا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اس لیئے وہ سلامتی کونسل کی رکینیت کی اہلیت ہی نہیں رکھتا۔کشمیری اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہیں،ان کے اہلکارایمبولنسز اور ہسپتالوں پر بھی حملے کر رہے ہیں۔افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔افغان صدر کے منفی بیانات سے ان لوگوں کو فائدہ ہو گا جو افغانستان میں امن و استحکام نہیں چاہتے۔

مزید خبریں

Leave a Reply