رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017ءکی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کریں گے

104

میلبورن ۔ 7 فروری (اے پی پی) رگبی لیگ انٹرنیشنل فیڈریشن کے مطابق رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017ءکی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرینگے۔ دونوں ممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اس سے قبل دونوں ممالک 1968ءاور 1977ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں۔ آر ایل آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے جنوبی افریقہ بھی دوڑ میں شامل تھا لیکن تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے