ٹوکیو ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ میںبدھ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں بدھ کو بھی ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پول ڈی میں شامل ٹیمیں فجی اور یوروگوئے آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، اس سلسلے کا پہلا میچ پول بی کی ٹیموں اٹلی اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پول سی میں شامل انگلینڈ اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔