رگبی ورلڈ کپ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا

163

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) رگبی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی، جاپان میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، انگلینڈ 2003 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے، جنوبی افریقہ نے دوسرے سیمی فائنل میں ویلز کو ہرایا اور فائنل میں جگہ بنائی، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، 1995 اور 2007 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے اپنے نام کیا۔