اقوام متحدہ ۔ 10 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ وسطی امریکا رہائش کےلئے دنیا میں سب سے خطرناک جگہ ہے۔ منشیات اور جرائم پر اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے کئے گئے ایک مطالعے کے مطابق وسطی امریکی علاقوں میں قتل اور غیر قانونی کاموں میں کافی اضافہ ہواہے۔ وسطی امریکا میں فی ایک لاکھ لوگوں پر قتل کی شرح 62.1فیصد ہے۔