رہنماءپی ٹی آئی علیم خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

156

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے اثاثے پہلے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ظاہر کر چکے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ اینکرز انہیں قصوروار ٹھہرا کر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اثاثوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں گزشتہ گیارہ سال سے اپوزیشن میں ہوں اور آج تک میرے خلاف کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور پاکستان میں تبدیلی کے مشن کو لے کر چلوں گا۔ علیم خان نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے دھرنے اور مظاہروں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ میں نے آج تک ایک پائی بھی کرپشن سے نہیں کمائی اور خیبر پختونخوا کی گزشتہ حکومت کے دوران وہاں زمین کا ایک ٹکڑا تک نہیں خریدا۔