اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزات منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریاستی سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 ارب 46 کروڑ39 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 27 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے قبائلی اضلاع کے لئے 4 ارب 80کروڑ، مہمند میں نحقی ٹنل کی تعمیر کے لئے 22کروڑ 34 لاکھ، غلنئی مہمند گٹ روڈ کے لئے 10 کروڑ، اورکزئی میں زیارہ تا ڈبوری روڈ کی تعمیر کے لئے 26 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔