ریاست وانواتو کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر سکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ

140

سڈنی۔17دسمبر (اے پی پی):بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ریاست وانواتو کے ساحلی علاقے میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ۔

اے ایف پی نے امریکی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا سے 30 کلو مغرب میں 43 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔