اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی نمائندگی حکومت کے ادارے کرتے ہیں، کوئی غیر ریاستی اور غیر حکومتی فرد ریاست کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔
بدھ کو صحافی انصار عباسی کے ٹویٹ پر ردعمل میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان کی نمائندگی ریاست اور حکومت کے ادارے کرتے ہیں، ہماری حکومت نے کسی غیر ریاستی اور غیر حکومتی فرد یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی کیلئے نامزد کیا اور نہ کوئی ایسا شخص یا ادارہ ریاست یا حکومت کی نمائندگی کر سکتا ہے۔