اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے ریاست کی عملداری قائم کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ”اسلام آباد پر یلغار اور اسے بندکرنے “ کی درپیش صورتحال سے موثر طور پر نبردآزما ہونے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے بدھ کو کابینہ اجلاس …
ریاست کی عملداری قائم کرنے پر اداروں کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعظم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے ریاست کی عملداری قائم کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ”اسلام آباد پر یلغار اور اسے بندکرنے “ کی درپیش صورتحال سے موثر طور پر نبردآزما ہونے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے بدھ کو کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ کےلئے اپنا فریضہ انجام دینے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کی عملداری قائم کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہنمائی اور قیادت کے تحت اپنے فرائض انجام دیئے اور ان کے اعتماد اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔








