’’ریاض الجنہ‘‘ میں نماز کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لئے ایپ کا اجرا’’

1004
’’ریاض الجنہ‘‘ میں نماز کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لئے ایپ کا اجرا’’

مدینہ منورہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی الشریف میں ریاض الجنہ میں نماز کا پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ جاری کردیا۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے ایکس(ٹویٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی

اور اس میں اکاؤنٹ بناکر اس کے ذریعے کارروائی کرنا ہوگی۔ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ نسک ایپ میں اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد ریاض الجنہ میں نماز کے خانے کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد آپ ارسال کردہ آئی کون کو کلک کریں اورجس کے بعد پرمٹ آپ کو ایس ایم ایس کی صورت میں بھی موصول ہوگا اور نسک ایپ پر موجود ہوگا۔