ریاض۔7اپریل (اے پی پی):جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے)نے ’ریاض ایئرلائنز‘ کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (اے او سی) جاری کردیا۔
الاخباریہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس انجینئر صالح الجاسر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ’ریاض ایئر‘ کے لیے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوابازی کے شعبے کی حکمت عملی اور اس کے مقاصد کا حصول ہے جس کا مقصد 2030 تک مملکت کو ہوابازی کے شعبے کو مشرق وسطی میں سرفہرست بنانا ہے اور مملکت کو تین براعظموں کو جوڑنے والا عالمی لاجسٹک پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔
اسی طرح ریاض شہر کو ایک عالمی گیٹ وے اور نقل و حمل، تجارت اورسیاحت کے شعبے کا ایک اہم مرکز بنائیں گے نیز اسے مشرق اور مغرب سے جوڑنے والا پل بنانا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 11 دسمبر کو ریاض ایئر نے اس سلسلے میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کو ہورا کرنے کے حصے کے طور پر ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی آزمائشی پروازیں شروع کی تھیں۔