ریاض حسین پیرزادہ کا اسلام آباد میں ٹینس کورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان

151

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹینس کورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسے پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی ایف نے تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کےلئے گراس کورٹ بنایا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان ٹائی کے میچز بھی کھیلے گے۔